سعودی حکمران بعدعنوانیوں میں ملوث ہیں،امریکی میڈیا،سعودی شہریوں کی بڑی تعدادکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہے ِ رہائش کابھی مناسب انتظام نہیں،رپورٹ

اتوار 12 جنوری 2014 20:32

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) امریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ سعودی حکمرانوں کی بدعنوانیوں کے باعث لاکھوں افرادغربت کی زندگی بسرکرنے پر مجبورہیں،رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی مالی بدعنوانی نے اس ملک کے عوام کی زندگی کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے سعودی شہریوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جن کے رہائش کا معقول انتظام تک نہیں ہے اور وہ کسمپرسی کے عالم میں زندگی گذار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اپنی ان ہی پالیسیوں کی بنا پر سعودی حکام کو اندرون ملک شدید تنقید کا سامنا ہے اور وہ اپنی بدعنوانی کی پردہ پوشی نہیں کرسکے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ سعودی حکام سرکاری سودوں کے تحت زمینوں پر قبضہ کرکے پھر وہی زمینیں عام شہریوں کو بھاری قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :