جنوبی سوڈان میں شدید لڑائی جاری،چارلاکھ افرادبے گھر ہوگئے،پناہ گزینوں کی تعدادمیں روز بروزاضافہ ہورہاہے،بورشہر پر ابھی تک باغیوں کاقبضہ ہے،اقوام متحدہ

اتوار 12 جنوری 2014 20:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ متحارب گروہوں کی لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور وہ نہایت نامناسب حالات میں زندگی گذار رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہی ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی سوڈان کے بور نامی شہر پر ابھی تک باغیوں کا قبضہ ہے، یہ شہر تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے ایک پناہ گزیں کمیپ میں پچہتر ہزار سے لے کر ایک لاکھ بیس ہزار تک پناہ گزیں موجود ہیں جبکہ بعض ذرائع نے یہ تعداد ڈیڑھ لاکھ تک بتائی ہے۔جنوبی سوڈان میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک چار لاکھ افراد، بے گھر ہوچکے ہیں۔ادھر دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ شہر بور میں فوج اور باغیوں کے درمیاں شدید لڑائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :