Live Updates

قصورمیں تحریک انصاف کے مقامی رہنما سمیت پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

اتوار 12 جنوری 2014 20:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) قصورمیں تحریک انصاف کے مقامی رہنما سمیت پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔قصور کے علاقے مصطفی آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے رہنما مسعود بھٹی کو قتل کردیا تھا جاں بحق ہونے والوں میں ان کے چار ساتھی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں دس افراد نامزد اور چھ نامعلوم ہیں۔مسعود بھٹی نے پی پی 175 کے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔ ان کے قتل پر سیاسی و سماجی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :