انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اعتزاز حسن کو بہادری کے عالمی ایوارڈ سے نوازا ،انٹر نیشنل کمیونٹی کی جانب سے وفد کی ہنگو میں اعتزاز حسن کی قبر پر حاضری ، خراج عقیدت پیش کیا
اتوار 12 جنوری 2014 20:38
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے خودکش بمبار کو اسکول میں داخل ہونے سے روک کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اعتزاز حسن کو بہادری کے عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن ڈاکٹر شاہد محمد نے ہنگو میں اعتزاز حسن شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے اہلکاروں نے اعتزاز کے والد مجاہد علی سے بھی تعزیت کی اور انہیں ان کے بیٹے کی شجاعت پر بہادری کے عالمی ایوارڈ سے نوازا۔
قبل ازیں انٹر نیشنل کمیونٹی کی جانب سے ایک وفد نے بھی ہنگو میں اعتزاز حسن کی قبر پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ 6 جنوری کو اعتزاز حسن نے گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی میں خود کش بمبار کو اسکول میں داخل ہونے سے روک کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے 1500 سے 2 ہزار جانوں کو محفوظ بنایا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.