شہیداعتزاز حسین ہمارے قو می ہیرو ہیں ،ان کی یہ لا زوال قربانی رائیگاں نہیں جا ئے گی،گورنرخیبرپختونخوا
اتوار 12 جنوری 2014 20:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے گورنرانجینئرشوکت اللہ شوکت اللہ کی جانب سے اورکزئی ایجنسی کے پو لیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم اتوارکے ضلع ہنگو کے علاقہ ابراہیم خیل گئے جہاں انہوں نے نو عمر شہید طالبعلم اعتزاز حسین کے قبر پر گورنر کے جانب سے پھو لوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں انہوں نے شہید کے والدین کو گورنر کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچاتے ہو ئے کہا شہیداعتزاز حسین ہمارے قو می ہیرو ہیں اور ان کی یہ لا زوال قربانی رائیگاں نہیں جا ئے گی اور ہمیشہ فخر سے یاد رکھی جا ئے گی۔
گورنر کا تعزیتی پیغام پہنچاتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ شہید کے والدین بھی مساوی طور خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہیں قدرت نے اسقدر قابل فخر بچے سے نوازا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہیں ۔ گورنر کی جانب سے شہید کے والدین کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہو ئے انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے حو صلے کی دعا کی۔
دریں اثنا گورنر انجنیئر شوکت اللہ نے پشاور میں ایک ممتاز سیاسی شخصیت میاں مشتاق اور ان کے ڈرائیور کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ گورنر نے کہا ہے کہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور اس یقین کا اظہار کیا کہ قانون نافظ کرنے والے ادارے ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلانے میں کامیاب ہوں گے۔ گورنر نے مقتول کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حو صلے سے برداشت کرنے کی تو فیق کیلئے دعا کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.