عراق،بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے بتاہ،11افرادہلاک،23زخمی،فوج میں شمولیت کے لیے انٹرویودینے کے بعد گھر جانے والے نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا،حکام

اتوار 12 جنوری 2014 20:42

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) عراق کے دارالحکومت میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک جبکہ23 زخمی ہوگئے ،دھماکے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی،دھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوارکووسطی بغداد میں قائم ایک بس اسٹاپ اور ٹیکسی اسٹینڈ کے درمیان کھڑی بارود سے بھری گاڑی کو اس وقت اڑایا گیا جب عراقی فوج میں شامل ہونے کے خواہشمند نوجوان درخواستیں جمع کرانے کے بعد اپنے گھروں کو جانے کے لئے متعلقہ بس کا انتظار کررہے تھے۔

(جاری ہے)

طبی عملے نے دھماکے کے نتیجے میں 11افراد کی ہلاکت جبکہ 23کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا،ذرائع کے مطابق دھماکے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی اوراس کے ٹکڑے دوردور تک جاگرے،دھماکے کے بعد ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اورعلاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے گئے،حکام کے مطابق دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :