کراچی پریس کلب کے باہر اعتزازاحسن بنگش اورسی آئی ڈی چودھری اسلم شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اعتزازاحسن اور چودھری اسلم کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،خرم شیرزمان

اتوار 12 جنوری 2014 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر ہنگو میں خودکش حملہ روکنے کے دوران شہید ہونے والے طالب علم اعتزازاحسن بنگش اور ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس تقریب میں تحریک انصاف کے رہنماوٴں خرم شیرزمان، ڈاکٹر سیما ضیاء، سبحان علی ساحل، راجہ اظہر اور دواخان سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راہنماوٴں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اعتزازاحسن اور چودھری اسلم کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان دونوں شہداء نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان شہداء کے مشن کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے۔ تحریک انصاف ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :