کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے

اتوار 12 جنوری 2014 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جان سے گیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔ قائد آباد میں ہی نالہ اسٹاپ کے قریب ایک لاش ملی جسے فلاحی اداروں کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کیا۔

مقتول کی شناخت غفار کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

لیاری رانگی واڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی جبکہ دوران ڈکیتی زخمی ہونے والے سندھ تاجیر اتحاد کے نائب صدر نعیم عزیز اسپتال میں دم توڑ گئے۔ گلشن معمار ایوب گوٹھ میں ایوب شاہ بخاری کے مزار کے قریب دیوار گرنے سے 10 سالہ سالہ صبا دختر گل حسن جاں بحق ہوگئی جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ سائٹ ایریا کے قریب ڈینم کمپنی کے اندر نامعلوم افراد کے خنجر کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 30 سالہ محمد سلیم ولد شیر محمد اور 40فدا محمد ولد شیر محمد شامل ہیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :