ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر

پیر 13 جنوری 2014 11:47

ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں عاشقان رسول یوم ولادت مصطفیٰ کی تیاریوں میں جوش وجذبیسے مصروف نظر آرہے ہیں 12 ربیع الاول کی آمد آمدہے ملک کے کونے کونے میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں انتہائی جوش وجذبے سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

سبز جھنڈے ،بینرز، بیجز اور سجاوٹ کی اشیاء کے اسٹالز پر بچوں بڑوں سب کا رش نظر آرہا ہے۔سرکا ر کی آمد مرحبا ،مرحبا یا مصطفیٰ اور درودوسلام کی صدائیں فضاوٴں میں گونج رہی ہیں ۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد اورعمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورت انداز سے سجادیا گیا، جبکہ سڑکوں ،گلیوں ، بازاروں اورگھروں پربھی چراغاں کیاجارہاہے ۔دنیا بھرکے مسلمان یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت واحترام سے مناتے ہوئے اللہ کے آخری نبی سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :