امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تحریک طالبان سوات کیخلاف درج
پیر 13 جنوری 2014 12:05
مارتونگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام پر شانگلہ میں حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان سوات کے خلاف درج کر لیا گیا،حملے میں ملوث ملزموں کا تعلق بلگرام کے علاقے سے ہے۔ امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارتونگ کے ایس ایچ او سرزمین خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
(جاری ہے)
ایف آئی آر میں کالعدم تحریک طالبان سوات کے زین العابدین ، حمید اور عمرخان کو نامزد کیا گیا ہے جن کا تعلق بلگرام سے ہے۔
ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔امیر مقام کے قافلے پر گزشتہ روز حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے ساتھیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک جرگے میں شرکت کے بعد مارتونگ سے واپس آ رہے تھے۔حملے میں امیر مقام محفوظ رہے تاہم سیکورٹی پر مامور چھ پولیس اہلکاروں سمیت ان کے دو ذاتی محافظ جاں بحق ہو گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.