امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

پیر 13 جنوری 2014 12:53

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) نیویارک سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مہنگے ترین معروف امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پابندی کے تحت وہ رواں سال 2014کے میجر لیگ بیس بال سیزن کا کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ایلکس نے اپنی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے انتظامیہ نے مسترد کر دیا ایلکس کو اس سے قبل بھی منشیات کے استعمال کی وجہ کئی میچوں میں معطلی کا سامنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :