ایران چھ عالمی طاقتوں کیساتھ جوہری سرگرمیاں محدود کرنے متعلق عبوری معاہدے پر 20جنوری سے عملدرآمد شروع کریگا

پیر 13 جنوری 2014 12:54

جنیوا/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ایران چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سرگرمیاں محدود کرنے متعلق عبوری معاہدے پر رواں ماہ کی بیس تاریخ سے عملدرآمد شروع کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر 2013 میں دنیا کی چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا تھا۔اس معاہدے کے تحت جہاں ایران اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرے گا وہیں اس کے بدلے میں اس پر عائد پابندیوں نرم کی جائیں گی۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس ضمن میں مستقل معاہدے کے لیے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر براک اوباما نے اپنے بیان میں خبردار بھی کیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

’20 جنوری سے شروعات، ایران پہلی بار اعلیٰ افزدہ یورینیم کے ذخائر کو ختم کرنا شروع کرے گا اور چند ایسی تنصیبات کو ختم کرے گا جہاں پر اس قسم کا یورینیم افزدہ کیا جا سکتا ہے۔

یورپی یونین کی اعلیٰ عہدیدار کیتھرین ایشٹن چھ عالمی طاقتوں 5+1 گروپ (امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی) کی جانب سے ایران کے ساتھ جاری بات چیت میں نمائندگی کر رہی ہیں۔کیتھرین ایشٹن کے مطابق’ہم نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے( آئی اے ای اے) سے کہا کہ وہ جوہری سرگرمیوں کی نگرانی اور تصدیق کیلئے ضروری اقدامات کرنے شروع کرے۔

متعلقہ عنوان :