فرانس کی خاتون اول ویلیری ٹرائرویلر صدر فرانسوا اولاند کے ایک اداکارہ سے مبینہ معاشقے کی خبروں کے بعد بیمار ہوگئیں
پیر 13 جنوری 2014 12:57
پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)فرانس کی خاتون اول ویلیری ٹرائرویلر صدر فرانسوا اولاند کے ایک اداکارہ سے مبینہ معاشقے کی خبروں کے بعد بیمار ہو گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند اور اداکارہ ڑولی گائیتے کے درمیان معاشقے نے نہ صرف صدر کی سیاسی بلکہ گھریلو زندگی کو بھی خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ معاشقے کی خبریں اور تصویریں منظر عام پر آئیں تو صدر کی اہلیہ کا دل ہی ٹو ٹ گیا۔
خاتون اول ہسپتال جا پہنچیں۔(جاری ہے)
ان کے ترجمان نے کہا کہ وہ چیک اپ کیلئے ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں اور فی الحال آرام کررہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صدر کے افیئر پر وہ کیا فیصلہ کریں گی یہ بعد میں پتہ چل جائے گا۔ فرانسیسی صدر کی اداکارہ کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف چند دن پہلے ایک میگزین نے کیا تھا۔ فرانسیسی صدر اسکوٹر پر چھپتے چھپاتے اداکارہ ڑولی گائیتے سے ملنے اس کے فلیٹ پر پہنچے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اول کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ متوقع طور پر وہ پیر کو ہسپتال سے فارغ ہو جائیں گی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.