انتخابات دوبارہ کرانے کے مطالبے پر عالمی دباوٴکے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ، بنگلہ دیشی وزیر اعظم

پیر 13 جنوری 2014 12:58

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا ہے کہ انتخابات دوبارہ کرانے کے مطالبے پر عالمی دباوٴکے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ،جماعت اسلامی کاسیاست میں حصہ لینے پر پابندی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حسینہ واجد نے کہا کہ حزب اختلاف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں بی این پی سمیت تمام جماعتوں کا تعاون درکار ہے ۔حسینہ واجد نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات سے قبل بی این پی کو جماعت اسلامی سے تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں ۔جماعت کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :