میرا کی شادی کی خبریں اور متنازعہ ویڈیو بھارت میں بھی زیر بحث

پیر 13 جنوری 2014 13:01

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) لالی ووڈ سٹار میرا کی شادی کی متضاد خبریں اور متنازعہ ویڈیو ان دنوں ہمسایہ ملک بھارت میں بھی زیر بحث ہے جبکہ میرا نے کہا ہے کہ میں نے اپنا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے وہی بہتر حل نکالے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کی شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبریں ہمسایہ ملک بھارت کے اخبارات کی زینت بن رہی ہیں جنہیں انتہائی منفی انداز میں پیش کیا جارہا ہے ۔

اسکے علاوہ میرا کی انٹر نیٹ پر سامنے آنے والی متنازعہ ویڈیو کو بھی خوب اچھالا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے اور وہی اسکا بہتر حل نکالے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو چیلنج کرتی ہوں کہ ہسپتال کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لوں گی جو انکے منہ پر طمانچہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :