خیبر پختونخوا حکومت کا شہید اعتزازحسن کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

پیر 13 جنوری 2014 13:34

خیبر پختونخوا حکومت کا شہید اعتزازحسن کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ روپے ..

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) عمران خان کی جھاڑ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت حرکت میں آگئی. خیبرپختونخوا حکومت نے اعتزازحسن کے لواحقین کے لئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی اشتیاق ارمڑ، وزیراعلی کے مشیرامجد آفریدی او رکمشنر کوہاٹ ہنگو شہید اعتزاز حسن کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے اعلان کیا کہ ہائی اسکول ابراہیم زئی جہاں اعتزاز حسن زیر تعلیم تھا کا نام اعتزاز حسین کے نام سے منسوب کرنے اور اس کے علاوہ ہنگو میں اعتزاز کے نام سےاسٹیدڈیم بنانےکا بھی اعلان کیا اور شہید اعتزاز کی قربانی کوسراہا۔سابق صدر زرداری کی طرف سے بھی ایم پی اے نگہت اورکزئی کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے وفد نےاعتزاز حسن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :