بارہ ربیع الاول دراصل یوم نجات ہے‘راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ

پیر 13 جنوری 2014 13:46

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)معروف قانون دان راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ،سعادت علی کیانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول دراصل یوم نجات ہے ۔ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں سارا عالم بقد نور بنا ہوا ہے آپ ساری کائنات کے لیے رحمت بن کر آئے محبت و عشق رسول کے فروغ امن، اخوت، بھائی چارے، محبت آل رسول ، اصحاب رسول اور محبت اولیاء کرام کی شمع کو جلا بخشنے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ اور راجہ سعادت علی کیانی ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وکلاء رہنماؤں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ جشن میلاد مصطفی منانے کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی کریں ،رشتہ داروں، پڑوسیوں اور حقوق العباد کا خیال رکھیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہء حسنہ کو اپنی ذات پر مکمل طور پر لاگو کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں میلاد مصطفےٰ مناتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ ہم کہیں کوئی غیر شرعی کام نہیں کر رہے ایسے نعت خوان حضرات جو نعت خوان کم اور گلوکار وفنکار زیادہ لگتے ہیں ان کو روحانی محافل میں شرکت کی دعوت نہ دی جائے اور صرف مستند شعراء کرام کی لکھی گئی نعتیں پڑھی جائیں تاکہ ہم اللہ اور اس کے رسول کے سامنے سرخرو ہوسکیں۔