پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری سطح کے تجارتی مذاکرات کل ہونگے

پیر 13 جنوری 2014 13:48

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری سطح کے تجارتی مذاکرات کل ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری سطح کے تجارتی مذاکرات منگل کو ہونگے ذرائع کے مطابق سولہ ماہ کے تعطل کے بعد منعقد ہونے والا اجلاس جامع مذاکرات کو جاری رکھنے کا ایک حصہ ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات بھارت کے عام انتخابات کے بعد ہی ہوں گے، بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کی مدت رواں سال 31 مئی کو ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امکان ہے کہ آزاد تجارت میں درپیش رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے ایک نئی حکمتِ عملی پر اتفاق کرلیا جائے دوسری جانب وزیر تجارت خرم دستگیر سارک بزنس کانفرنس میں شرکت کیلئے 16 جنوری کو نئی دہلی پہنچیں گے جبکہ اس موقع پر امکان ہے کہ وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں۔سیکرٹری سطح کے اس اجلاس کے بعد امکان ہے کہ دونوں ممالک کے وزیر آزاد تجارت کے تسلسل کیلئے نئے ٹائم لائنز کا اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :