کراچی ، یوب شاہ مزار کے متولی سمیت چھ افراد کے قتل میں ملوث تمام ملزموں کو شناخت کر لیا گیا

پیر 13 جنوری 2014 13:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایوب شاہ مزار کے متولی سمیت چھ افراد کے قتل میں ملوث تمام ملزموں کو شناخت کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سات جنوری کو گلشن معمار کے علاقے میں واقع ایوب شاہ مزار سے ملنے والی چھ افراد کی لاشوں کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ گلشن معمار کے رہائشی ہیں۔

مقتولین کو خواتین کے مزار پر آنے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔پولیس نے واقعہ سے پہلے مزار کی انتظامیہ کو خبر دار بھی کیا تھادوسری جانب کراچی میں پولیس نے کیماڑی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے مفرور ملزموں سمیت چوبیس افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزموں کے قبضے سے منشیات اور تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :