پنجاب اسمبلی میں ہنگو میں شہید ہونے والے اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع

پیر 13 جنوری 2014 13:54

پنجاب اسمبلی میں ہنگو میں شہید ہونے والے اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے خود کش حملہ کی کوشش ناکام بناتے شہید ہونے والے اعتزا زحسن کو زبر دست خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک قرار داد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ معزز ایوان اعتزاد حسن کی بہادری اور جذبہ کو پاکستان کے عوام کے جذبات ترجمان قرار دیتا ہے ۔یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پورے ملک کے عوام کے دہشت گردوں کی کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے تیار ہیں اور ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،اعتزاز حسین کی شہادت تاریخ کاروشن باب ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا ۔