بھارت سے پیپر اور پیپر بورڈ کی درآمد شروع کی جائے ،درسی کتب اور کاپیاں عام آدمی کی پہنچ میں آئیں گی‘ آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن
پیر 13 جنوری 2014 13:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما اور پیاف کے سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت سے پیپر اور پیپر بورڈ کی درآمد شروع کرے جس سے نہ صرف کاغذ کی تجارت سے وابستہ تاجروں کو ریلیف ملے گا بلکہ درسی کتب اور کاپیاں بھی عام آدمی کی پہنچ میں آئیں گی۔ ایک بیان میں خامس سعید بٹ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت سے جہاں دونوں ممالک کی ضروریات کم وقت میں باآسانی پوری ہوسکتی ہیں وہاں کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوسکتی ہے جس سے عوم کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے علاقائی تجارت کو فروغ دینے کا عزم خوش آئند ہے کیونکہ کوئی بھی ملک علاقائی تجارت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔(جاری ہے)
یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تمام ریجنل بلاک سیاسی کشیدگیوں سے قطع نظر علاقائی تجارت کو فروغ دیکر اپنی معاشی حالت بہت بہتر کرچکے ہیں لہذا ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپر اینڈ پیپر بورڈ ضروری اشیاء میں شامل کیا جاسکتا ہے جس کے بغیر ہم اپنی تعلیمی پالیسی اور تعلیمی ضروریات کو عام آدمی کی پہنچ میں نہیں رکھ سکتے۔
مقامی ملیں ملکی ضروریات کا تقریباً ساٹھ فیصد پورا کررہی ہیں اور وہ بھی زیادہ تر ری سائیکلنگ کے ذریعے جس کی نہایت ہلکی کوالٹی انہیں بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئٹمز جو کہ پاکستان بذات خود پیدا نہیں کررہا یا نہیں کرسکتا وہ بھی بھارت سے منفی فہرست میں شامل ہے۔ یہ آئٹمز ہم سستے داموں کم وقت میں اور نہایت مختصر کرائے سے یورپ، فار ایسٹ اور چین کے مقابلے میں بھارت سے درآمد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پیپر اینڈ پیپر بورڈ کے مینوفیکچررز کو بھارت کی سوا ارب کی آبادی تک رسائی حاصل کرنی چاہیے تاکہ ان کی صنعت کو فروغ ملے لیکن آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ ہمارے اعلیٰ حکام نے بارہ سو اشیاء کی منفی فہرست میں پیپر اینڈ پیپر بورڈ کی تمام اشیاء ماسوائے نیوز پرنٹ شامل کروارکھا ہے جس سے ہمیں اُن کی ذہنیت واضح طور پر نظر آتی ہے۔ یہ صرف اپنی عوام کی لوٹ کھسوٹ میں ہی مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر ریجنل تجارت کے سلسلے میں مخلص ہے تو پیپر اینڈ پیپر بورڈ کے حوالے سے فوری طور پر اُن اشیاء کی بھارت سے درآمد کی اجازت دے جو کہ پاکستان بذات خود پیدانہیں کررہا۔ اس کے علاوہ کمیابی کی صورت میں بھی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیپر اینڈ پیپر بورڈ کی بھارت سے درآمد کی اجات دی جائے تاکہ موجودہ مہنگائی کے دور میں عام شہری اپنے بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.