ملتان میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو ٹیموں نے 2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا

پیر 13 جنوری 2014 14:32

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ملتان میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو ٹیموں نے 2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔ ملتان کے علاقے خانیوال روڈ پرگتے کی فیکٹری میں رات گئے آگ لگ گئی جس سے فیکٹری میں موجود بھاری مالیت کا گتا بھی جل گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ فیکٹری مالک حاجی ارشادکاکہنا ہے کہ فیکٹری بند تھی، ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں کو ئی بھی ملازم موجود نہیں تھا آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا اور ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ ایک گودام سے آگے نہ بڑھ سکی جس کی وجہ سے زیادہ نقصان سے بچ گئے

متعلقہ عنوان :