مری ، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا ، پولیس نے تین کو گرفتارکر کے لوٹا گیا مال بھی برآمد کرلیا

پیر 13 جنوری 2014 14:32

مری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) مری میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ،پولیس نے تین کو گرفتارکر کے لوٹا گیا مال بھی برآمد کرلیا۔ایس ایس پی آپریشن میاں مقبول کے مطابق ڈاکو پھگواڑی کے مقام پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکووٴں نے فائرنگ شروع کردی جس پر اضافی نفری طلب کرلی گئی۔پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ پولیس نے تین ڈاکووٴں کو گرفتار کرلیاہے۔ مرنے والے ڈاکو کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :