رواں سال ملک میں چینی کی پیداوار 60لاکھ ٹن رہنے کا امکان

پیر 13 جنوری 2014 15:00

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) رواں سال ملک میں چینی کی پیداوار 60لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رواں سال کیلئے پیداوارکاہدف 45لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا جو 15لاکھ ٹن زائد رہنے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے باوجود شوگر ملز مالکان قیمتوں میں کمی کے لئے کسی صورت تیار نہیں نظر آتے۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت چون سے چھپن روپے فی کلو ہے۔

متعلقہ عنوان :