حکومت وقت کے ساتھ کام کرنا نا ممکن ہو گیاتھا،مستعفی چیئر مین نادرا

پیر 13 جنوری 2014 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) مستعفی چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ حکومت وقت کے ساتھ کام کرنا نا ممکن ہو گیاتھا،اسی لئے ادارے کے مفاد میں چیئر مین کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔

(جاری ہے)

مستعفی ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں ان کا کہنا ہے کہ سرکاری افسروں سے ذاتی ملازم جیسا سلوک روا نہیں رکھنا چاہیے،نادرا چیئر مین شپ نوکری سمجھ کر نہیں بلکہ مشن کے طورپر عہدہ سنبھالا۔طارق ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت نے میرے اصولی موقف کو درست تسلیم کیا۔

متعلقہ عنوان :