12ربیع الاوال کے جلوس کی مانیٹرنگ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے کیمرے نصب

پیر 13 جنوری 2014 15:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے نکالے جانے والے عید میلاد النبی کے جلوس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے سول ڈیفنس کے رضاکاروں کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین بھی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلوس کی مانیٹرنگ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں اور ڈینگی بریگیڈ کی گاڑیوں پر کیمروں کو نصب کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی التما س کی ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد یا لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھیں۔