عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

پیر 13 جنوری 2014 15:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہدایت کی ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے مبارک موقع پر سیکورٹی کے فول پروف سسٹم کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

عید میلادالنبیﷺ کی تقریبات کے موقع پرنظم وضبط اور سیکورٹی کے جامع اقدامات کیئے جائیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ریاستی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر میلاد ریلیوں کے انعقاد،دعائیہ تقریبات اور میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے موقع پر سیکورٹی سسٹم کو منظم وموثر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :