سابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

پیر 13 جنوری 2014 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل کیس کے مرکزی ملزم روح اللہ کی موجودگی کا پتہ چل چکا ہے،گرفتاری کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔پیر کو چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی وزارت خارجہ کا افغان حکام سے رابطہ ہوا ہے،اس رابطے سے فی الحال کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے بتایا کہ ملزم روح اللہ کی گرفتاری کیلئے افغان حکام سے خط و کتابت جاری ہے، ملزم روح اللہ کی موجودگی کا پتہ چل چکا ہے، افغان حکام کے جواب کا انتظار ہے، جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں تو پھر اس کا کوئی نتیجہ نکلے گا۔عدالت نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :