اے این پی رہنما میاں مشتاق پرقاتلانہ حملے کی ابتدائی رپورٹ جاری

پیر 13 جنوری 2014 17:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق پرقاتلانہ حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ تین حملہ آوروں نے سامنے سے گاڑی پر فائر نگ کی۔

(جاری ہے)

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق آبائی گاؤں ماشوخیل سے پشاور آرہے تھے کہ سلمان خیل کے مقام پر انہیں 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سامنے سے نشانہ بنایا ،ان کی گاڑی پر 10 گولیاں چلائیں۔

موٹر سائیکل سوارگاؤں سے ہی ان کا پیچھا کر رہے تھے، رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے 9 ایم ایم اور 30 بور پستول استعمال کئے۔ جن کی گولیو کے خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ حملے میں میاں مشتاق سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :