بھارت نے کبھی پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا، سفارتی حکام، پاکستان نے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی ،بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل

پیر 13 جنوری 2014 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) سفارتی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی،بھارت نے کبھی پاکستان پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل میں سفارتی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے ہی ایل اوسی پرفائرنگ کی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کرچکا ہے لیکن بھارت کی جانب سے پاکستانی پیش کش کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا اس سے پہلے بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایل اوسی پرپڑوسی ملک نے خلاف ورزی کی تو بھارتی فوج بھی کرے گی۔