پشاور میں قتل ہونے والے اے این پی کے رہنما میاں مشتاق پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی

پیر 13 جنوری 2014 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) پشاور میں قتل ہونے والے اے این پی کے رہنما میاں مشتاق پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق میاں مشتاق اپنی گاڑی میں سلمان خیل سے واپس آرہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ حملہ آوروں نے نائن ایم ایم اور تیس بور پستول سے دس فائر کیے، تمام گولیاں گاڑی کے فرنٹ پر ماری گئیں۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر لگتے ہیں۔ حملے میں میاں مشتاق سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :