بھارت کا ملک کو پولیوسے مکمل پاک کرنے کا اعلان ،تین سال سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا،عالمی ادارہ صحت 11فروری کو تصدیق کرے گا،بھارتی میڈیا

پیر 13 جنوری 2014 22:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) بھارتی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے ،بھارت میں پولیو کا آخری مریض تین سال قبل رپورٹ کیا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک اس مرض کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ بھارت نے یہ کامیابی بڑے پیمانے پر مسلسل حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے ذریعے حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو وزارت صحت نے عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی مہم کے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے 13 جنوری کو پولیو کو جڑ سے ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم اٹھا لیا ہے،اگرچہ بھارتی حکومت نے پیر کو کو ملک کو پولیوسے پاک کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او جانچ کے بعد بھارت کے اس اعلان پر 11 فروری کو ہی مہر لگائے گا۔

بیان کے مطابق اس سے قبل بھارت نے 1970 کی دہائی میں چیچک کو جڑ سے ختم کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا، اس کے بعد پولیو دوسری ایسی بیماری ہے جسے ویکسی نیشن کے ذریعہ مٹایا گیا ہے۔بھارت میں یونیسیف کے سربراہ نے اسے ’سنگِ میل‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ پولیو میں کامیابی سے حوصلہ پا کر بھارت نے اب شہری صحت کے شعبے میں نئے اہداف طے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :