طاقت کا استعمال حل نہیں،دہشت گردی کو مذاکرات نے ہی شکست دی ہے،سید منورحسن،پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ،طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے ،بڑی سے بڑی جنگ بھی مذاکرات کی میز پر ہی ہاری یا جیتی گئی ،محمود احمد برکاتی شہیدعلم کا چشمہ اور فیض کا دریا تھے ،طب کے شعبے میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی،مقررین، تعزیتی جلسہ عام سے مظفر احمد ہاشمی،مجاہد محمود برکاتی،ڈاکٹر عبد الوہاب، ڈاکٹر عبد الحنان،ڈاکٹر معین الدین عقیل و دیگر کا خطاب
پیر 13 جنوری 2014 22:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ طاقت سے کبھی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے ،دہشت گردی کو مذاکرات نے ہی شکست دی ہے۔ملک میں قیامِ امن کے لیے ناگزیر ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ سے باہر آئے۔حکیم محمود احمد برکاتی نے پوری زندگی انسانیت کی خدمت کی ہے،علم اور دہشت گردی ایک دوسری کی ضد ہیں،جہاں علم ہوگا وہاں دہشت گردی کو فروغ نہیں مل سکتی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ حکیم ڈاکٹر سید محمود احمد برکاتی شہید کی یاد میں جمعیت الفلاح صدر میں منعقدہ تعزیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی جلسے سے جمعیت الفلاح کے صدر مظفر احمد ہاشمی ،نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد زبیری،،سیکریٹری حکیم مجاہد محمود برکاتی،جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الوہاب،ہمدرد یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد الحنان،معروف ادیب پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل،دانشور راشد شیخ،شکیل خان،پروفیسرمنورشیخ، اور دیگر نے خطاب کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.