وفاقی وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماوٴں پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا ،سندھ حکومت کو نبیل گبول ، فاروق ستار اور فیصل سبز واری کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

پیر 13 جنوری 2014 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماوٴں پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ان کی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجے گئے خصوصی مراسلے میں کہا گہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹر فاروق ستار، فیصل سبزواری، خالد مقبول صدیقی اور نبیل گبول سمیت ایم کیوایم کے کئی رہنما دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، اس لئے سندھ پولیس ان کی سیکیورٹی کے لئے مناسب اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماوٴں اوران کے دفاتر پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان قبول کرچکی ہے اورایم کیوایم ان سیاسی جماعتوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے جو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتی ہے۔