کوئٹہ میں دہشتگردی کاخطرہ،حساس مقامات اور شہر کے مضافاتی علاقوں کی نگرانی سخت کردی گئی، دہشت گرد12ربیع الاول کے جلوس کے ساتھ تمام بڑے پروگرامات کو نشانہ بناسکتے ہیں،حساس ادارے

پیر 13 جنوری 2014 22:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے حساس اداروں نے12ربیع الاؤل کے جلوس اور پروگرامات میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا خدشہ ظاہر کردیا دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں کارروائیاں تیز کرنے سے متعلق فون کال ٹرپس کرلی گئی حساس اداروں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ایک مراسلہ جاری کردیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام حساس مقامات اور شہر کے مضافاتی علاقوں کی نگرانی سخت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے قبائلی علاقے سے شہر میں کی جانے والی ایک فون کال ٹرپس کی ہے جس میں مرکزی کمانڈر اپنے ذیلی کمانڈر کو شہر میں کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات دے رہا تھا ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی12ربیع الاؤل کے مرکزی جلوس کے ساتھ تمام بڑے پروگرامات کو نشانہ بناسکتے ہیں جبکہ اہم مذہبی شخصیات کی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں کوئٹہ شہر میں اس سلسلے میں دوروز سے چھاپے مارہے ہیں اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں کوئٹہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہے اور شہر میں جگہ جگہ ناکے لگا کر چیکنگ کی جارہی ہے۔