نظام کی بہتری کیلئے وفاق اورصوبوں کے مابین باہمی تعاون کی ضرورت ہے ،سردار محمد یوسف ،پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں ایک نصاب ہونا چاہئے، مسالک کے مابین ہم آہنگی کیلئے پورے ملک کے علماء کرام ملاقاتیں شروع کررکھی ہیں ،وفاقی وزیر مذہبی امور
پیر 13 جنوری 2014 22:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ نظام کی بہتری کے لیے وفاق اورصوبوں کے مابین باہمی تعاون کی ضرورت ہے ،پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں ایک نصاب ہونا چاہیے ، مسالک کے مابین ہم آہنگی کے لیے پورے ملک کے علماء کرام سے ملاقاتیں شروع کررکھی ہیں جبکہ ملک میں ایک علماء کونسل کے قیام کی تجویز بھی زیر غورہے جس میں تمام مسالک کے علماء کرام کی نمائندگی ہوگی۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر سراج الحق سے ملاقات کے موقع پر کہی، وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بھر میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے لیے پورے ملک کے علمائے سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت کراچی ، حیدرآباد ، پشاوراور اسلام آباد میں مختلف علمائے سے ملاقاتیں کی گئی ہیں ان علمائے کرام کی مشاورت سے ایک مکمل ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے گا جس پر عمل درآمد حکومت کی ذمہ داری ہوگی، انہوں نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد میں میڈیا نے ان کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے ،حکومت ملک امن کے لیے کسی سے بھی مزاکرات کا اختیار رکھتی ہے ، وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت مذہبی امور کو حج آپریشن و معاملات سے ہٹ کر آگے بڑھایا جائے گا اور ریسرچ ، دعوة اور اسلامک آئیڈیالوجی کے شعبہ جات کو متحرک کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.