چیئرمین نادرا کے مستعفی ہونے کے بعد نئے شناختی کارڈز کا اجرا ء رک گیا،بورڈکا اجلاس کل طلب ،نادرا قوانین کے مطابق چیئرمین کے بطور چیف رجسٹرار دستخط نہ ہونا بندش کی وجہ بنی

پیر 13 جنوری 2014 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) چیئرمین نادرا طارق ملک کے مستعفی ہونے کے بعد نئے شناختی کارڈز کا اجرا ء رک گیا، نادرا قوانین کے مطابق چیئرمین کے بطور چیف رجسٹرار دستخط نہ ہونا بندش کی وجہ بنی،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا بورڈ کا اجلاس کل ( بدھ ) کو طلب کیا ہے جس میں قائمقام چیئرمین کا تقرر ہونے کے بعد شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کا اجرا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے استعفے کے بعد شناختی کارڈز اور ”ب “فارم پر چیف رجسٹرار کے دستخط نہ ہونے کے باعث اہم دستاویزات کا اجرا ء رک گیا، نادرا قوانین کے اہم قانونی دستاوایزات پر چیئرمین نادرا کے بطور چیف رجسٹرار دستخط ہونا ضروری ہیں۔وزارت داخلہ نے چیئرمین کا اضافی چارج ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ امتیاز تاجور کو سونپا ہے تاہم وہ بطور چیف رجسٹرار شناختی کارڈز اور ب فارمز پر دستخط کے اہل نہیں ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 15 جنوری کو نادرا بورڈ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں قائمقام چیئرمین کا تقرر کیا جائیگااور15 جنوری کو شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کا اجرا ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :