کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے

پیر 13 جنوری 2014 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ نمبر 2 میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔