اطالوی بحریہ نے 12پاکستانیوں سمیت 202مسافروں کو ڈوبنے سے بچالیا،تمام مسافر غیرقانونی طورپر سمندرپارکرکے یورپ داخل ہونا چاہتے تھے،قریبی بندرگاہ منتقل کردیاگیا

پیر 13 جنوری 2014 22:44

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) اطالوی بحریہ نے 12پاکستانیوں سمیت 202افرادکو ڈوبنے سے بچالیا،جرمن میڈیا کے مطابق گزشتہ روز غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی اطالوی ساحلوں کے قریب طوفانی لہروں کی زد میں آگئی ،کشتی میں زیادہ مسافر سوار ہونے کی وجہ سے کشتی کا توازن برقرارنہ رہا اورملاح کی کوشش کے باوجود کشتی مسلسل ہچکولے لیتے ہوئے آہستہ آہستہ پانی میں ڈوبنے لگی ،مسافروں نے اپنی مددآپ کے تحت کشتی سے چھلانگیں لگادیں اورہرطرف چیخ وپکار مچ گئی ،اس دوران قریب ہی اطالوی بحریہ کے اہلکار ایک بحری جہاز پر گشت کررہے تھے ، چیخ وپکار سن کر بحریہ کے اہلکاروں نے چھلانگیں لگادیں اورسمندر میں لائف جیکٹ پھینکیں ،جس کا سہارالیتے ہوئے کچھ مسافر ساحلوں تک خود پہنچے کچھ کو بحریہ کے جوانوں نے اپنے ساتھ جہاز میں سوارکرلیا ورقریب ہی ایک بندرگاہ پر منتقل کردیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق بچ جانے والے مسافروں میں بارہ پاکستانی بھی شامل ہیں جو غیر قانونی طورپر یورپ داخل ہونے کے لیے اس کشی کی مدد سے سمندر پار کرنے میں مصروف تھے ۔

متعلقہ عنوان :