امریکی ریاست آرکنساس میں برڈ فلو سے 15 افراد ہلاک

بدھ 15 جنوری 2014 11:50

ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) امریکی ریاست آرکنساس میں رواں سیزن کے دوران برڈ فلو سے اب تک کم ازکم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق برڈ فلو کے اب تک 5300 کیسز سامنے آئے اوراب تک 15 افرد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 7 کی عمریں 25 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ حکام نے برڈ فلو کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے رہائشیوں کو ویکسین کروانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی کئی ریاستیں برڈ فلو کی زد میں ہیں جبکہ گزشتہ دسمبر میں ٹیکساس میں 13 افراداس مرض کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :