ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 15 جنوری 2014 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28جنوری سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستانی بین الاقوامی ٹینس سٹار براہ راست ویتنام میں ٹیم کو جوائن کرینگے ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں عقیل خان ، یاسر خان ، محمد عابد اور عثمان اعجاز شرکت کرینگے اور انہیں قومی ٹینس ٹیم کے کوچ محمد خالد جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے۔

حکام کے مطابق قومی کھلاڑیوں کا کیمپ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔ حکام کے مطابق اعصام الحق بین الاقوامی مقابلوں میں مصروف ہیں اس لیے وہ براہ راست ویتنام میں ٹیم کو جوائن کرینگے ۔