پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
بدھ 15 جنوری 2014 13:17
زیورخ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء)پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔گزشتہ روز فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈز کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہوئی جس میں سال کے بہترین فٹ بالر سمیت کئی ایوارڈز کھلاڑیوں کو دیئے گئے۔ فیفا پلیئر آف دی ایئر کیلئے دنیا کے تین بہترین فٹ بالرز کے مابین کانٹے کا مقابلہ تھا جس میں ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹ بالر لیوئنل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور فرانس کے فرینک ریبری شامل تھے۔
2013 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر فیفا کے ارکان کی فٹ بال ٹیموں کے کپتانوں، کوچ اور صحافیوں پر مشتمل کمیٹی نے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو اس ایوارڈ کا مستحق قرار دیا۔(جاری ہے)
جب رونالڈو کے نام کا اعلان کیا گیا تو ان کی خوشی دیکھنے والی تھی، ایوارڈ لینے کیلئے اسٹیج پر آنے والے رونالڈو اپنے آنسو نہ روک سکے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے کلب اور ملک کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ ان سب کے تعاون کے بغیر وہ یہ اعزاز نہیں جیت سکتے تھے، حاضرین میں بیٹھی ہوئی رونالڈو کی والدہ بھی اس موقع پر اپنے خوشی کے آنسو نہ روک سکیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے 2013 کے دوران اپنے ملک اور کلب کی جانب سے 56 میچوں میں حصہ لیا اور اس دوران 66 گول سکور کئے۔ جرمنی کی گول کیپر نیڈائن اینگرر کو فیفا ویمن پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا، جرمنی ہی کے کلب بائرن میونخ کے سابق کوچ ہینکس کو سال کا بہترین کوچ جبکہ سویڈن کے ابراہمووچ کے گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیا۔ افغانستان کی فٹ بال فیڈریشن کو فیئر پلے ٹرافی دی گئی، تقریب میں لیجنڈ فٹ بالر پیلے کو بھی اعزازی بیلن ڈی اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.