وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کاعید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مو قع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 15 جنوری 2014 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منگل کو 12ربیع الاول عید میلادالنبیﷺ کے مو قع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جلسے جلوسوں کے گذر گاہوں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ، ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق تھیبو، وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی ، صدیق ابو بھائی ، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ اوردیگرپولیس حکام بھی تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہ فیصل ، اللہ والی چورنگی ، مزار قائد ، ایم اے جناح روڈ ، نشتر پارک اور نمائش چورنگی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کی مذہبی عقیدت و احترام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جلسے جلوسوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ عید میلادالنبی کے موقع پر سندھ پولیس اور رینجرز کی طرف سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :