کراچی، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پرآبِ زم زم کی سبیل

بدھ 15 جنوری 2014 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) کراچی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پرآب زم زم کی سبیل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔

(جاری ہے)

جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی کے علاقے نمائش میں آب زم زم کی سبیل لگائی گئی، جہاں آب زم زم پینے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ زم زم کی سبیل کے منتظمین کے مطابق ہر سال 11اور 12ربیع الاول کو یہ سبیل لگائی جاتی ہے اور ان دو دنوں میں لاکھوں افراد آب زم زم نوش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :