پاکستان نے سوا گیارہ کروڑ ڈالر خشک میوہ اور مصالحہ جات پر خرچ کر دیئے

بدھ 15 جنوری 2014 13:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) زرمبادلہ کی کمی کے شکار پاکستان نے رواں مالی سال سوا گیارہ کروڑ ڈالر سے زائد خشک میوہ اور مصالحہ جات دیگر ممالک سے منگوانے پر خرچ کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک تینتالیس ہزار ٹن خشک میوہ جات درآمد کئے گئے۔ خشک میوہ جات کی درآمد پر تین کروڑ انچاس لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا جبکہ سینتس ہزار ٹن مصالحہ جات بھی منگوائے گئے جن پر دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ گزشتہ مالی سال پندرہ کروڑ مالیت کا خشک میوہ اور مصالحہ جات درآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :