گیس کے ضیاع کی شرح کم کرکے 7 فیصد تک لانے کے منصوبے پر کام شروع

بدھ 15 جنوری 2014 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) سوئی سدرن اورسوئی نادرن گیس کمپنیز نے گیس کے ضیاع کی شرح 11 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد تک لانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے سینئر حکام کے مطابق ملک کی دونوں گیس تقسیم کار کمپنیوں نے گیس کے ضیاع کی شرح 11 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد تک لانے پر کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومت بھی رواں سال دسمبر تک گیس کی یومیہ پیداوار تین سو پندرملین مکعب فیٹ تک بڑھانے پرغور کررہی ہے۔

ان اکاؤنٹڈ فار گیس کی شرح پر قابو پانا گیس تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے حکومت پر یو ایف جی کنٹرول کرنے کیلئے زور دے رہے ہیں۔ اوگرا نے بھی یو ایف جی کی شرح ساڑھے چار فیصد تک لانے پر زور دیا ہے،، جو بین الاقوامی معیار ہے۔

متعلقہ عنوان :