سمٹ بینک کااسلامک بینکاری نظام پر منتقل ہونے کا فیصلہ

بدھ 15 جنوری 2014 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنے آپریشنز کو مکمل طور پراسلامک بینکاری نظام پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کسی بھی پاکستانی بینک کے اسلامی بینکاری نظام میں ڈھلنے کی سب سے بڑی مثال ہوگی۔زرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سمٹ بینک کی جانب سے اسلامک آپریشنزپر منتقلی کے منصوبے کا بغور جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اورانتظامیہ کو فنانشل لکوڈیٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل سمٹ بینک اپنی چند مخصوص شاخوں میں نور کے نام سے شریعہ بیسڈ اسلامک پراڈکٹس متعارف کرنے میں دلچسپی رکھتا تھا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ سمٹ بینک سات مارچ دوہزار چودہ تک اسلامک بینکنگ آپریشنز شروع کردے گا،، اورتین سال میں روایتی بینکاری کو مکمکل طور پر اسلامک بینکاری سے تبدیل کردیا جائیگا۔