نئی جماعت کے قیام کا مقصد ناراض ہو کر گھروں میں بیٹھنے والے نظریاتی کارکنوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے‘ صفدر عباسی
بدھ 15 جنوری 2014 14:01
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ نئی جماعت کے قیام کا مقصد نام نہاد قیادت کی پالیسیوں سے ناراض ہو کر گھروں میں بیٹھنے والے نظریاتی کارکنوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ، آصف زرداری ہائیکورٹ میں تحریری طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک این جی او قرار دے چکے ہیں اس لئے اس جماعت کی حقیقی کارکنوں کے نام رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا اور یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جسکی ناہید خان مکمل پیروی کر رہی ہیں ۔
صفدر عباسی نے نئی جماعت کے قیام کے حوالے سے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف پیپلز پارٹی کے ناراض اور نظریاتی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں کارکن ہمارے ساتھ ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے اس وقت الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جب آصف زرداری اپنے وکیل وسیم سجاد کے ذریعے ہائیکورٹ میں لکھ کر دے چکے تھے کہ پیپلز پارٹی ایک این جی او ہے ۔
اسکے بعد ہم نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کو کردار ادا کرنے کیلئے خط بھی لکھا لیکن انکی طرف سے بھی کوئی جواب نہ دیا گیا جسکے بعد ہم نے الیکشن کمیشن میں گئے اور ہماری درخواست پہلے جانے کے باوجود لطیف کھوسہ کی بعد میں آنیوالی درخواست پر انکے حق میں فیصلہ دیدیا گیا ۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اور اسے سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا ہے ،ناہید خان اس کیس کی مکمل پیروری کریں گی ۔ جب تک عدالت میں اس کا فیصلہ ہوگا تب تک پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے نام سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی رجسٹریشن کیلئے بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے اور اسکے آئین اور عہدیداروں سمیت دیگر لوازمات جلد پورے کر لئے جائینگے۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.