پاکپتن‘ بند سیوریج جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر تعفن علاقہ فلتھ ڈیپو بن گیا

بدھ 15 جنوری 2014 14:02

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) بند سیوریج جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر تعفن علاقہ فلتھ ڈیپو بن گیا مکینوں کا سینٹری انسپکٹر کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق محلہ محمد نگر ساہیوال روڈ گردونواح کے درجنوں افراد نے سینٹری انسپکٹر عتیق بٹ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا انسانی حقوق کے راہنما ء ملک محمد سرور و دیگر مظاہرین نے بتایا کہ ہمارا علاقہ بند سیوریج گندگی کے ڈھیروں ،گندے پانی اور تعفن سے فلتھ ڈیپو بن گیا ہے متعدد بار ٹی ایم اے کو درخواست دی مگر شنوائی نہ ہوئی بچے مرد خواتین جلد ،پیٹ ،بخار ،الرجی سمیت مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں گندگی اور گندے پانی کی وجہ سے نمازی گلیوں سے نہیں گزر سکتے مظاہرین نے کہا کہ ٹی ایم اے میں سینکڑوں سینٹری ورکرز کی تنخواہیں ہڑپ کی جارہی ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقہ کی فوری صفائی کی جائے سینٹری انسپکٹر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے سینٹری ورکرز کی تعداد کا آڈٹ کیا جائے تنخواہیں ہضم کرنے والے اور بلیک منی اکٹھی کرنے والے ٹی ایم اے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے -