بلدیاتی الیکشن کا شیڈول ملتوی ہونے سے امیدواروں کی امیدوں پر ایک بار پھر اوس پڑ گئی

بدھ 15 جنوری 2014 14:08

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) بلدیاتی الیکشن کا شیڈول ملتوی ہونے سے امیدواروں کی امیدوں پر ایک بار پھر اوس پڑ گئی ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول ملتوی کرنے کے باقاعدہ اعلان سے بلدیاتی امیدواروں کو ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کاسامنا ہے اور وہ شدید تذب کاشکار ہیں،امیدوارانتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر بھی پہنچے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کی اطلاع پر انہیں مایوسی کا سامناکرنا پڑا، ادھرموجودہ حلقہ بندیوں کے تحت غیر سرکاری طور بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے کونسلرز بھی پریشان ہیں۔